نئی دہلی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیول سروسیس کلاس ۔I
کی جانے والی پہلی آئی آر ایس مسلم خاتون کو کل پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پروین طلحہ کیلئے یہ ایک قابل فخر لمحہ تھا لیکن اس طویل سفر کے دوران کئی مشکلات اور مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سنٹرل نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ میں بھی خدمات انجام دی ہیں ۔پروین طلحہ کو سیول سروسیس کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔
انہوں نے اپنے کریئر کا سفر جاری رکھنے کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کیا اور ایک ایسے سماج میں جہاں خواتین کی تعلیم اور ترقی کو مختلف وجوہات کی بناء روکنے کی کوشش کی جاتی ہے ‘ پروین طلحہ نے کامیابی کے ساتھ یہ سفر پورا کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 45سال قبل وہ سیول سروسیس سے وابستہ ہوئیں۔ چند سال بعد انہیں یہ اندازہ ہوگیا کہ دیگر اہم عہدہ پر بھی وہ خدمات انجام دے سکتی ہیں ۔