حکومت تلنگانہ سے کوچنگ، 9 جون ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے زیرسرپرستی UPSC سیول سرویسس امتحان 2018ء میں شرکت کے خواہشمند ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، پارسی اور جین طبقات کے امیدواروں کیلئے حیدرآباد میں معیاری، خانگی کوچنگ سنٹر میں کوچنگ دی جائے گی۔ امیدواروں کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ میں محصولہ نشانات اور ڈگری امتحانات کے جملہ نشانات کا 25 فیصد ملا کر کیا جائے گا۔ اقلیتی امیدوار جنہوں نے کم از کم ڈگری کامیاب کیا ہو درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار اور ان کے سرپرستوں کی جملہ سالانہ آمدنی 2.00 لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو۔ جو امیدوار اس سے قبل CEDM سے یہ کوچنگ لے چکے ہیں وہ دوبارہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ خواتین کیلئے 33 فیصد اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے 3 فیصد تحفظات دیئے جائیں گے اور مقامی و غیرمقامی امیدواروں کو ماہانہ اسٹاء فنڈ بھی دیا جائے گا۔ سیول سرویسس کے مسابقتی امتحان 2018ء میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور ڈگری میمو آف مارکس کے ساتھ درج ذیل مراکز پر 9 جون 2017ء تک داخل کرسکتے ہیں۔ .1 حیدرآباد : مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) نظام کالج، حیدرآباد ۔ فون نمبر 040-23210316، .2 نظام آباد : گورنمنٹ جونیر کالج فار بوائز، قلعہ روڈ۔ سیل : 9440871070، .3 کریم نگر : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول (اردو) مکرم پورہ ۔ سیل : 7013080286، .4 محبوب نگر : NTR گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن۔ سیل : 9010288300، .5 ورنگل : اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج روبرو MGM ہاسپٹل۔ سیل : 9908763454، .6 میدک : گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، روبرو اسٹیڈیم روڈ، سنگاریڈی۔ سیل: 8919564314، .7 نلگنڈہ : بہادرخان کمیونٹی ہال، نزد ڈسٹرکٹ جیل، نلگنڈہ 9490633933، .8 عادل آباد: اردو بھون این ٹی آر چوک، عادل آباد 9440332859 اور .9 کھمم : انڈور انگلش ہائی ا سکول، نزد فورٹ گیٹ، کھمم 8099807020 پر ربط کریں۔ باصلاحیت امیدواروں کے انتخابات کیلئے اسکریننگ ٹسٹ 11 جون 2017ء کو 11 تا ایک بجے دن مذکورہ بالا مراکز پر منعقد ہوگا۔ تفصیلات کیلئے دیکھیں : http:.//cedm.tg.nic.in یا فون نمبر 040-23210316 ۔