سیول سروسیس پریلمس امتحان 2015 فری کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے بموجب یو پی ایس سی سیول سروسیس پریلمس امتحان 2015 میں شرکت کے خواہش مند ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات کے امیدواروں کے لیے حیدرآباد میں کسی معیاری خانگی کوچنگ سنٹر میں کوچنگ دی جائے گی ۔ امیدواروں کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ میں محصولہ نشانات اور ڈگری امتحانات کے جملہ نشانات کا 25 فیصد ملا کر کیا جائے گا ۔ اقلیتی امیدوار جنہوں نے کم از کم ڈگری کامیاب کیا ہو درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار اور ان کے سرپرستوں کی جملہ سالانہ آمدنی 1 لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو ۔ جو امیدوار اس سے قبل CEDM سے یہ کوچنگ لے چکے ہوں وہ مارکس کے ساتھ درج ذیل مراکز پر 20 نومبر تک داخل کرسکتے ہیں ۔ حیدرآباد : مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ( سی ای ڈی ایم ) نظام کالج ۔ حیدرآباد ۔ فون 040-23210316 ۔ نظام آباد : گورنمنٹ جونیر کالج فائز بائز قلعہ روڈ سیل 9440871070 ۔ کریم نگر : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو مکرم پورہ سیل 8522927285 ۔ محبوب نگر : این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سیل 9010288300 ۔ ورنگل : اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج روبرو ایم جی ایم ہاسپٹل سیل 9908763454 ۔ میدک : گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن روبرو اسٹیڈیم روڈ سنگاریڈی سیل 9032316770 ۔ نلگنڈہ : گورنمنٹ بائز ہائی اسکول ڈی وی کے روڈ نلگنڈہ 9291592407 ۔ عادل آباد : گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سوموارپیٹ نرمل 7382621704 ۔ با صلاحیت امیدواروں کے انتخابات کے لیے اسکریننگ ٹسٹ 23 نومبر کو 11 تا 1 بجے دن مذکورہ بالا مراکز پر منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ cedm.tg.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔