سیول سروسس پریلمس امتحان ۔ 2016 فری کوچنگ ، برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایس اے شکور ، ڈائرکٹر ، مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے بموجب

UPSC سیول سروسس پریلمس امتحان ۔ 2016 ء میں شرکت کے خواہشمند ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے اقلیتی یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات کے امیدواروں کے لئے کسی معیاری خانگی کوچنگ سنٹر میں کوچنگ دی جائے گی ۔ امیدواروں کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ میں محصولہ نشانات اور ڈگری امتحانات کے جملہ نشانات کا 25% ملاکر کیا جائے گا۔اقلیتی امیدوار جنھوں نے کم از کم ڈگری کامیاب کیا ہو درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار اور ان کے سرپرستوں کی جملہ سالانہ آمدنی 2.00 لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو ۔ جو امیدوار اس سے قبل CEDM سے یہ کوچنگ لے چکے ہیں وہ دوبارہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ خواتین کیلئے 33% اور جسمانی طورپر معذور افراد کیلئے 3% تحفظات دیئے جائیں گے ۔ سیول سروسس کے مسابقتی امتحان 2016 ء میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور ڈگری میمو آف مارکس کے ساتھ درج ذیل مراکز پر 17 مارچ 2016 ء تک داخل کرسکتے ہیں۔ .1 حیدرآباد : مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (CEDM) نظام کالج ، حیدرآباد ۔ فون : 040-23210316، .2 کرنول : علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (RCEDM) ، عثمانیہ کالج ، کرنول ۔ 9494555961، .3 گنٹور : علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات (RCEDM)، آندھرا مسلم کالج ، پونور روڈ ، گنٹور، .4 وشاکھاپٹنم : علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، (RCEDM)، 16GF ، پیتاپورم بیچ کوارٹرس ، اندھرایونیورسٹی کیمپس ، وشاکھاپٹنم ، .5 نیلور : پی این ایم سی ہائی اسکول ، جھنڈاسٹریٹ ، نیلور ۔ 9885510105، .6 وجئے واڑہ : ایس ایم اے قدوس میونسپل ہائی اسکول ، مدراس روڈ ، کڑپہ ۔ 7702707273، .8 اننتاپور: گورنمنٹ اردو ہائی اسکول ، بائز ، نیوٹاؤن ، اننتاپور ۔ 9395544660، .9 چتور : میونسپل اردو ہائی اسکول ، اوینیو روڈ ، مدنا پلی ۔ 9493816433، .10 پرکاشم : ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیس ، روبرو پرکاشم بھون ، انگول ۔ 9951166919 باصلاحیت امیدواروں کے انتخابات کے لئے اسکریننگ ٹسٹ 20 مارچ 2016 ء کو 11 تا 1 بجے دن مذکورہ بالا مراکز پر منعقد ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے دیکھیں : http://cedm.ap.nic.in ۔