ادخال درخواست کی 3 ستمبر آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت سیول انجینئرنگ کے 900 پوسٹ کے لیے نوٹس نمبر 8 جاری ہوئی جس میں اے ای ای اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کے تقررات ہوں گے ۔ فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 ستمبر ہے اور امتحان 20 ستمبر کو مقرر ہیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ انجینئرس اے ای کے میکانیکل اور سیول انجینئرنگ برانچ کے امیدواروں کے لیے نوٹس نمبر 9 جاری ہوئی اس کے فارمس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کے لیے ڈپلوما ہولڈرس اور ڈگری ہولڈرس اہل ہیں۔ اس کی کوچنگ نوٹس اور گائیڈنس کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔