سیوان میںبے رحمی سے قتل

سیوان،8 مئی(سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ضلع سیوان کے مہاراج گنج تھانہ حدود میں مجرموں نے ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دیہی عوام کی اطلاع پر صبح تکّی پور گاؤں سے کچھ دور سنسان مقام سے اے ایس آئی اودھیش کمار چودھری (47) کی لاش برآمد کی گئی۔ اے ایس آئی کے سر اور جسم پر گہرے زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔ بادی انظر میں محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں مسٹر چودھری کا بے رحمی سے قتل کرکے لاش کو سنسان مقام پر لاکر جھاڑی میں پھینک دیا ۔