سینیگال اور گیمبیا میں کشتی حادثے ، 30ہلاک

ڈاکار، 26 اپریل (یو این آئی) مغربی افریقی ملک سینیگال اور گیمبیا میں ہوئے دو کشتی حادثوں میں تقریبا 30 لوگوں کی موت ہو گئی۔ سمندری سیکورٹی کے نقطہ نظر سے مغربی افریقہ کے دونوں پڑوسی ممالک کا ریکارڈخراب رہا ہے ۔سینیگال میں وسطی دوپئے علاقے بیٹنٹی کے نزدیک ایک لکڑی کی کشتی کے پلٹ جانے سے 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔ کشتی پر جملہ 72 افراد سوار تھے ۔ یہ علاقہ سیاحوں میں کافی مقبول ہے ۔محکمہ فائر بریگیڈ کے سینئر افسر عمر کانے نے بتایا کہ کشتی پر سوار لوگوں میں صرف دو مرد تھے ۔ انہوں نے اس سے پہلے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی تھی۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاپتہ شخص کی نعش ملی ہے ۔ مسٹر کانے نے کہا کہ کشتی پر سوار باقی لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ اس افسوسناک واقعہ پر سینیگال کے صدر میکی سال نے تین دنوں کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔دوسرا حادثہ کل رات گیمبیا ندی میں ہوا جو گیمبیا کو تقریبا دو حصوں میں بانٹتی ہے ۔ پولیس کے ترجمان فوڈے کونٹا نے بنجل کے مطابق کل رات کشتی کے پلٹ جانے سے اس میں سوار آٹھ ماہی گیروں کی موت ہو گئی۔

چین میں دوسرے طیارہ بردار جہاز کی لانچنگ
بیجنگ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج پہلی بار ملک میں تیار کئے گئے طیارہ بردار جہاز کی لانچنگ کی جو بہت جلد یوکرین سے خریدے گئے ایک اور طیارہ بردار کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا اور اس طرح سے سمندر میں اپنی طاقت کو بڑھانے کے مقصد میں چین کو کامیابی مل رہی ہے کیونکہ جنوبی بحیرہ چین میں بھی اپنی حکمت عملی کو مضبوط تر کرنے کا خواہاں ہے۔ 50,000 ٹن وزنی طیارہ بردار جہاز کو ایک خشک بندرگاہ سے سمندر میں چھوڑنے کی تقریب کا اہتمام شمال مشرقی دالیان شپ یارڈ میں کیا گیا تھا جو چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن (CSIC) کی ملکیت ہے۔