واشنگٹن ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین ای بیرا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2016ء میں سینیٹ مقابلے کیلئے کیلیفورنیا اٹارنی جنرل کملا ہیریس کی تائید کریں گے کیونکہ وہ ہمیشہ درمیانی طبقہ کی اصلاحات کی باتیں کرتی ہیں اور ان کا مقصد یہ ہیکہ اس طبقہ کو بھی خوشحال ہونے کا پورا حق ہے۔ کملاہیریس اگر منتخب ہوگئیں تو وہ پہلی ہندوستانی نژاد امریکی سینیٹر ہوں گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ بیرا موجودہ کانگریس میں واحد ہندوستانی امریکی کانگریس مین ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھی کیلیفورنین ہونے کے ناطے وہ امریکی سینیٹ کیلئے کملا ہیریس کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تاکہ انہیں کامیابی سے ہمکنار کرسکیں۔