سینکڑوں یوتھ کانفریس کارکن گرفتار

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں انڈین یوتھ کانگریس کارکن آج پولیس نے حراست میں لے لئے جبکہ وہ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر تک جلوس نکالنے کی کوشش کررہے تھے اتاکہ حصول اراضی قانون میں تبدیلیوں کے مرکزی حکومت کے فصیلہ کے خلاف احتجاج کیا جاسکے۔ پولیس کے بموجب تقریبا 200 احتجاجی بغیر اجازت احتجاج اور رکاوٹیں توڑدینے کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں تقریر کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے نئے صدر امریندر سنگھ راجا برار نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوںکو اشوکا روڈ پر بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس تک جلوس نکالنے کی ہدایت دی تھی۔ حصول اراضی آرڈیننس کو مرکزی کابینہ نے 24 ڈسمبر اور صدرجمہوریہ نے منظوری دے دی ہے۔