باسے تیرے ۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) جزیرہ سینٹ کیٹس کے شمالی مشرقی ساحل پر پانچ شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی زیالوجیکل سروے کے بموجب کل دوپہر سینٹ کیٹس کے شمال مشرق میں 77 کلومیٹر کے فاصلہ پر زلزلہ آیا جس کے جھٹکے انگویلا اور فرانسیسی کیریبین جزیرہ تک محسوس کئے گئے ۔ سینٹ کیٹس کے ہنگامی انتظامات کے ڈائرکٹر کارل ہربٹ نے کہا کہ تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہیں ۔ زلزلہ کا مبدہ سمندر کی 52کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
یوکرین میں فائرنگ کا تبادلہ‘4ہلاک
سیلے ویانسک۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) 3روس حامی عسکریت پسند اور ایک حملہ آور دھماکو صورتحال والے شمالی یوکرین میں آج علی الصبح ہلاک ہوگئے ۔ مقامی قائد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک دیہات میں رکاوٹ کھڑی کر کے حملہ کیا گیا ۔ اس علاقہ پر علحدگی پسند بندوق برداروں کا گہرا اثر و رسوخ ہے ۔ یوکرین اور روسی راٹھاڈاسک چرچ میں ایسٹر سرویس کے دوران ایک دوسرے پر اس فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے ۔