سینئیر آئی آر ایس آفیسر کے خلاف سی بی آئی کی کارروائی

نئی دہلی ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے آج انڈین ریونیو سرویس آفیسر ایم کرشنا سوامی کے دفتر اور قیام گاہ کی تلاشی لی جن پر 6 کروڑ سے زائد غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کا الزام ہے ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ کرشنا سوامی جو کہ کمشنر انکم ٹیکس رتبہ کے عہدیدار ہیں اور حال ہی میں ڈائرکٹر ( تحقیقات ) سٹیلمنٹ کمیشن چینائی کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ اور دیگر 8 افراد کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں ایک کیس درج کیا گیا ۔ ایک اندازہ کے مطابق مذکورہ عہدیدار اور ان کے خاندان کے پاس 6.1 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے سلسلہ میں چینائی اور پلانی کے 14 مقامات کی تلاشی لی گئی ہے ۔