سینئر کانگریس لیڈر شکیل احمد کا آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان ، پارٹی ترجمان سے مستعفی 

پٹنہ : کانگریس کے سینئر لیڈر شکیل احمد مدھو بنی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کانگریس سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر کہا کہ میں نے چونکہ منگل کو مدھو بنی لوک سبھا حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس لئے کانگریس کے سینئر ترجمان کے عہدہ سے استعفیٰ د یتا ہوں ۔ ا ور میں اپنا کانگریس صدر راہل گاندھی کو روانہ کرتا ہو ں۔ واضح رہے کہ شکیل احمد گذشتہ کئی دنوں سے مدھو بنی لوک سبھا نشست سے لڑنے کا بات کررہے تھے ۔ شکیل احمد نے پارٹی قیادت سے الیکشن لڑنے کیلئے کانگریس کا نشان دینے یا پھر آزاد امیدوار کے طور پر حمایت دینے کی درخواست کی تھی ۔ شکیل احمد مدھوبنی سے آزاد انہ طورپر انتخاب لڑنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کئی مرتبہ کانگریس سے مدھو بنی سیٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بات نہیں بنی ۔ اس لئے انہوں نے کانگریس کے ترجمان سے استعفیٰ دیتے ہوئے آزاد انہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ شکیل احمد نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں یہاں سے الیکشن نہیں لڑا تو کوئی مقابلہ نہیں ہوگا بلکہ یکطرفہ کھیل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ شکیل احمد کانگریس کی ٹکٹ پر تین بار بہار سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں او رمدھو بنی سے دومرتبہ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں ۔ وہ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔