سینئر کانگریس قائد جاکھر کا انتقال

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نامور کانگریس قائد بالرام جاکھر جو ماضی اسپیکر لوک سبھا اور مرکزی وزیر زراعت بھی رہ چکے ہیں، گذشتہ 6 ماہ تک بیمار رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے۔ وہ 92 سال کے تھے انہیں برین ہیمریج بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی امراض میں مبتلاء تھے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے قیامگاہ پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سینئر پارٹی قائدین کی ان کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔ ان کے انتقال پر صدرجمہوریہ اور وزیراعظم نے اظہاررنج و غم کرتے ہوئے عوامی زندگی میں مہارت کے حصول کیلئے ان کے کردار کی ستائش کی ۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ وہ کاشتکاروں کے کاز کے چمپیئن تھے۔