حیدرآباد ۔ /7 مئی (سیاست نیوز) پی کے سریواستوا جنرل منیجر ، ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے زون کے ڈیویژنل انجنیئرس کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد مسافرین کی بنیادی ضرورتوں کو بہتر بنانے خود کو تیار کریں ۔ وزارت ریلویز نے حالیہ بجٹ میں مسافرین کی بنیادی ضرورتوں کو بہتر بنانے کیلئے قابل لحاظ فنڈس مختص کئے ہیں اور اس تعلق سے کوئی تاخیر نہ کرنے کی تاکید کی۔ سینئر ڈیویژنل انجنیئرس کوآرڈینیٹرس کانفرنس کے دو یومی افتتاحی سیشن میں انہوں نے ڈیویژنل انجنیئرس اور اسٹاف کی ستائش کی ۔ یہ کانفرنس ریل نیلائم ، سکندرآباد پر آج منعقد ہوئی ۔ ریل اور ویلڈ فیلیورس میں تخفیف جو ایک بڑا عنصر ہے ۔ اس تعلق سے ریلوے بورڈ سے ستائش حاصل ہوئی ہے اور ایس سی آر کو وزارت ریلویز سے قومی سطح کا سیول انجنیئرنگ ایفی شینسی شیلڈ حاصل ہوا ہے ۔ اس سال ریلوے بورڈ لوڈنگ کے نشانہ میں زون کیلئے 10 فیصد تک اضافہ درج کیا ہے ۔ ٹریک کی دستیابی میں آپٹیمائزنگ وقت کی ضرورت ہے ۔ جنرل منیجر نے تفصیلات بتائیں ۔