سینئر طلباء نے کمسن طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی

کوذی کوڈ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں یہاں کے ایک اسکول میں ایک چار سالہ طالبہ کے ساتھ اسکول کے کچھ سینئر طلباء نے جنسی زیادگی کی ۔ یہ واقعہ حالانکہ 20 روز قبل پیش آیا تھا لیکن اس کا افشاء اس وقت ہوا جب لڑکی کی صحت بگڑنے لگی ۔ رپورٹس کے مطابق اسکول کے دو سینئر طلباء سے اس معاملہ میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس کے مطابق دونوں طلباء 4 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر اس وقت اسکول ہاسٹل میں لے گئے جب وہ رفع حاجت کیلئے جارہی تھی۔ پولیس نے تعزیرات ہند کے دفعہ 376 کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔