حیدرآباد ۔ 17 فبروری ۔ (سیاست نیوز ) ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے بعض سینئر آئی اے ایس عہدیداروں بشمول اپنی پیشی میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے انہیں مناسب عہدوں پر تعینات کیا ہے ۔ ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی کے دستخط سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی سکریٹری برائے چیف منسٹر کا تبادلہ کرکے انھیں بحیثیت سکریٹری محکمہ پراجکٹس اریگیشن اینڈ کمانڈ ایریاڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا۔ مسٹر این سریدھر اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر کاتبادلہ کرکے انھیں بحیثیت کمشنر ڈسٹلریز اینڈ پریوریز اینڈ مینجنگ ڈائرکٹر اے پی بیورویجس کارپوریشن تعینات کیا گیا بجائے مسٹر جگدیشور متبدلہ ۔
٭ مسٹر آدیتیہ ناتھ داس پرنسپال سکریٹری آئی اینڈ سی اے ڈی کا تبادلہ کرکے انھیں بحیثیت پرنسپال سکریٹری محکمہ انفراسٹرکچر اینڈ انوسمنٹ تعینات کیا گیا بجائے مسٹر ٹی کرشنا بابو متبدلہ ۔
٭ مسٹر جی اننت رامو ۔ ریاستی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ کا تبادلہ کرکے انھیں بحیثیت سکریٹری محکمہ سماجی بھلائی مقرر کیا گیا ۔
٭ مسٹر کے راما کرشنا راؤ جو فی الوقت ڈائرکٹر جنرل سنٹر فار گڈ گورننس کے عہدے پر فائز رہیں اس عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے انھیں اسپیشل سکریٹری ریاستی محکمہ فینانس تعینات کیا گیا ۔
٭ مسٹر کے وجیانند مینجنگ ڈائرکٹر اے پی جینکو کی خدمات محکمہ توانائی سے واپس حاصل کرتے ہوئے انھیں بحیثیت ریاستی کمشنر محکمہ ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا بجائے مسٹر اننت راؤ متبدلہ
٭ مسٹر ایم جگدیشور کمشنر ڈسٹلریز اینڈ پریوریز و مینجنگ ڈائرکٹر اے پی بریوریجس کارپوریشن کا تبادلہ کرکے انھیں بحیثیت ریاستی کمشنر محکمہ تعلیم تعینات کیا گیا ۔ بجائے شریمتی وائی موہن متبدلہ جنھیں بعد ازاں ریاستی کمشنر محکمہ ایمپلائمنٹ اینڈ ٹرینگ تعینات کیا گیا ۔