سیمی کے 17مشتبہ کارکن عدالت سے بری

ہبلی (کرناٹک)30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سیمی کے 17 مشتبہ کارکنوں کو عدالت نے آج بری کردیا ان پر دہشت گرد سرگرمیوں میںملوث ہونے کا الزا م تھا ۔ جن افراد کو بری کیا گیا ہے اُن میں سیمی کے سابق صدر صفدر ناگوری جو مبینہ طور پر احمد آباد میں دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی تھے شامل ہیں۔ انہیں کرناٹک کے مختلف علاقوں اور مدھیہ پردیش سے 2008 میں گرفتار کیاگیا تھااور سیمی کے مشتبہ کارکن ہبلی سے گرفتار کئے گئے تھے ۔ ناگوری نے بعض اہم معلومات سیمی کے نیٹ ورک کے بارے میں فراہم کیں تھیںدیگر دو افراد قمر الدین اور پرویز کو بھی نارکو ٹسٹ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عدالت نے ان سب کو ثبوتوں کی کمی کی بناء پر بری کردیا ۔ قمر الدین اور پرویز کے خلاف بھی ثبوتوں کے فقدان پر مقدمہ خارج کردیا گیا ۔