سیمی کارکنوں کی بھوپال سے اندور جیل منتقلی

بھوپال ۔ /28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ سیمی کے 10 ارکان بشمول سابق سربراہ صفدر حسین ناگوری کو سکیورٹی وجوہات کی بنا بھوپال سے اندور کی سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔ جاریہ سال فبروری میں اندور کی خصوصی عدالت نے صفدر حسین ناگوری اور ان کے ساتھیوں کو 2008 ء غداری مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے عمر قید سنائی۔