سیمی پر مزید5 سال کی پابندی ، حکومت کا اعلان

نئی دہلی ۔ یکم / فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی ) جو ملک میں سلسلہ وار دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے حکومت نے اس پر مزید 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں انتشارپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اگر سیمی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں کمی نہیں آئی اور اسے ختم نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس کے کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔ کئی کارکن ہنوز مفرور بتائے گئے ہیں ۔ سیمی ملک کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کررہی ہے ۔ قوم دشمنی کے جذبات کو ابھارتے ہوئے نفرت کا ماحول پیدا کررہی ہے ۔ وزارت داخلہ نے سیمی کے خلاف 58 کیسیس درج کئے ہیں ۔