۔18 ملزمین کو سزا کیخلاف جمعیۃ علماء اپیل داخل کرے گی
ممبئی ۔16مئی(سیاست ڈاٹ کام)دسمبر 2007ء میں کیرالا کے واگھمن نامی علاقہ میں اندرون ملک دہشت گرد کارروائیاں انجام دینے کے مقصد سے ٹر یننگ کیمپ منعقد کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار 35 مسلم نوجوانوں کے خلاف قائم مقدمہ کا آج مکمل فیصلہ آگیا جس کے دوران عدالت نے 17 مسلم ملزمین کو دہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری کردیاوہیں18 دیگر ملزمین جن کا تعلق ہندوستان کے مختلف صوبوں سے ہے ، کو سات سال پانچ سال بالترتیب سزائیں سنائی جس میں سے ایک ملزم کے علاوہ جس نے پانچ سال جیل میں گزارے ہیں بقیہ تمام ملزمین دس سال پورے کرچکے ہیں لہٰذاان کی جیل سے رہائی ممکن ہے ۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔