نئی دہلی 25 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ بِل کو منظوری دیئے جانے کے بعد کانگریس کی مرکزی قیادت نے آج سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے وزراء سے اہم ملاقات کی۔ اِس اجلاس کی صدارت اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کی اور سیما آندھرا سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔ جئے رام رمیش اور جے ڈی سیلم بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سیما آندھرا قائدین نے اپنے علاقہ کی ترقی سے متعلق بعض مسائل پیش کئے جن کو تلنگانہ بِل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔