حیدرآباد 16 مارچ (پی ٹی آئی) سیما آندھرا کانگریس قائدین کی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت کے تسلسل میں آج ایک سابق وزیر اور رکن اسمبلی نے اس علاقائی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔ ایس وجئے راما راجو جو این کرن کمار ریڈی حکومت میں وزیر جنگلات تھے اور ایک رکن اسمبلی جناردھن نٹراج نے چندرابابو نائیڈو کی موجودگی میں تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ صدر تلگودیشم پارٹی این چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد مسٹر راجو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مسٹر نائیڈو جیسا ایک تجربہ کار قائد بقیہ ریاست آندھراپردیش میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کیلئے نہایت موزوں ہے۔