وجئے واڑہ 25 فروری (پی ٹی آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے سیما آندھرا کے صنعتکاروں کو تیقن دیا کہ وہ نئی ریاست کے لئے پیاکیج پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ آندھراپردیش ری آرگنائزیشن بِل کی منظوری کے بعد خصوصی پیاکیج دیا جانے والا ہے۔ آندھرا چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ وہ اِس خصوصی پیاکیج کے تمام فوائد اور اہمیت کو سمجھتے ہیں، اِس لئے اِس پر پوری دیانتداری سے عمل آوری کو یقینی بنانے پر زور دیں گے۔