سیما آندھرا عوام خوفزدہ نہ ہوں : کے ٹی آر

نئی دہلی 18 فروری (این ایس ایس) ٹی آر ایس لیڈر و رکن اسمبلی کے تارک راما راؤ نے آج کہاکہ سیما آندھرا عوام کو کسی طرح خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور ہم سب پرامن طور پر مل جل کر رہیں گے۔ اُنھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد ہم پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی صدر کے چندرشیکھر راؤ سیما آندھرا عوام کے مسائل حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ ایک اور ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے کہاکہ تلنگانہ عوام کا خواب آج شرمندۂ تعبیر ہوا۔