حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : اے پی این جی اوز اسوسی ایشن کے صدر اشوک بابو نے یہاں احساس ظاہر کیا کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے لیے ذمہ دار پارٹیاں کانگریس اور بی جے پی کو سیما آندھرا عوام ہرگز نہیں بخشیں گے ۔ دونوں پارٹیوں نے سیما آندھرا عوام کے ساتھ جو دغا کیا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ اے پی این جی اوز آفس پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اشوک بابو نے کہا کہ سیما آندھرا علاقہ کی آنے والی نسلیں کانگریس اور بی جے پی کو اچھی طرح سبق سکھائیں گے۔