حیدرآباد۔12مئی (آئی این این ) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی صدر ڈاکٹر این رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ بلدی انتخابات میں عوام کے فیصلے کو پارٹی تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے اندرا بھون میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی اور ناکامی سیاسی زندگی کا حصہ ہے ۔ انتخابی نتائج خواہ جو بھی ہوں کانگریس پارٹی عوام میں رہتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آندھراپردیش کی تقسیم پر سیما آندھرا علاقہ میں عوامی برہمی پائی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ نہیں دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 16مئی کے بعد پارٹی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا ۔