سیما آندھرا سکریٹریٹ ملازمین تلنگانہ چھوڑنے تیار

حیدرآباد 22 مئی ( این ایس ایس) سیما آندھرا سکریٹریٹ ایمپلائز اسو سی ایشن کے صدر مرلی کرشنا نے آج کہا کہ سیما آندھرا کے ملازمین اپنی نئی ریاست آندھراپردیش کے ساتھ وابستہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ہم اپنے نئے دارالحکومت کیلئے صرف حیدرآباد چھوڑ نے تیار ہیں اور درختوں کے نیچے بیٹھ کر اپنا کریں گے۔ سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے چندرا شیکھر راو کا یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی حکومت تلنگانہ سکریٹریٹ میں سیما آندھرا کے ملازمین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے تلنگانہ کے ہونے والے چیف منسٹر کے ریمارک پر اعتراض کیا ۔ کے سی آر کی زبان سے ایسے الفاظ مناسب نہیں۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ نیا دارالحکومت بنانے فوری اقدامات کریں۔