سیما آندھرا حقوق کے تحفظ کیلئے کرن کی نئی پارٹی کا اعلان :پی ستیہ نارائنا

حیدرآباد 9 مارچ (این ایس ایس ) سابق وزیر پی ستیہ نارائنا نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سیما آندھرا عوام کے حقوق کی ترقی کے تحفظ کیلئے نئی پارٹی قائم کررہے ہیں۔ ستیہ نارائنا نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو متحد رکھنے کیلئے انہوں نے ممکنہ جدوجہد کی۔ ستیہ نارائنا نے الزام عائد کیا کہ ریاست کو صرف سیاسی مقاصد کے تحت تقسیم کیا گیا۔ اس عمل میں سیاسی اقدار اور جمہوریت کو زبردست دھکا لگا ۔ انہوں نے کہا کہ کرن کمار ریڈی نے صرف سیما آندھرا عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی پارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پرچم اور ایجنڈہ کا راجمندری کے جلسہ عام میں اعلان کیا جائے گا۔