ہری بابو صدر بی جے پی اے پی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی بی جے پی سیما ۔ آندھرا (آندھراپردیش) الیکشن کمیٹی نے پارلیمنٹ امیدواروں کیلئے 25 ارکان کی فہرست اور 175 اسمبلی امیدواروں کی فہرست کو آج قطعیت دی ہے۔ ڈاکٹر کے ہری بابو صدر بی جے پی ریاستی سیما۔ آندھرا نے بتایا کہ اس فہرست کو مرکزی کمیٹی سے رجوع کیا جائے گا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیما۔ آندھرا کے عوام ریاست کی تقسیم پر مایوس ہیں اور ان کی مایوسی کو دور کرنے کیلئے سیما۔ آندھرا علاقہ کو گجرات کے ایجنڈہ کے خطوط پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی نے سیما۔ آندھرا کیلئے خصوصی پیاکیج پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور پولاورم پراجکٹ کے موضوع کو اٹھایا۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر سیما۔ آندھرا علاقہ کی تعمیرنو کرے گی۔ دیگر جماعتوں سے اتحاد کے سوال پر ہری بابو نے کہا کہ اتحاد کے موضوع کو بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پون کلیان کی نئی پارٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو پارٹی کے قیام کا اختیارہے۔ انہوں نے کانگریس کے خلاف ’’کانگریس ہٹاؤ دیش بچاؤ‘‘ جیسے نعروں میں دونوں پارٹیوں کے درمیان مماثلت قرار دیا۔ بتایا گیا کہ 21 مارچ کو وجے واڑہ میں الیکشن کمیٹی کی پہلے اجلاس منعقد ہوگا۔