حیدرآباد۔26جنوری(سیاست نیوز)سیما۔ آندھرا قائدین تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو تعطل کا شکار بنانے کے لئے تلنگانہ مسودہ بل پر بحث کو غیر ضروری طول دینے کی کوشش کررہے ہیں سینئر جرنلسٹ وسماجی جہدکار پی یادگیری تلنگانہ ریسور س سنٹر کے 106ویں مذاکرہ سے خطاب کے دوران سیما۔ آندھراقائدین پر یہ الزام عائد کیا۔ ایوان اسمبلی میںتلنگانہ بل اور عوامی نمائندوں کے زیر بحث مسائل پر انہوں نے کہاکہ سیما آندھرا قائدین تلنگانہ مسودہ بل پربحث کے لئے مزید وقت طلب کررہے ہیں تاکہ ایوان اسمبلی میںبل پر بحث کو تعطل کاشکار بناکر پارلیمنٹ میںتلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بل کوروکنے کی راہیں ہموار کی جاسکے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست کی تقسیم سے آصف جاہی حکمرانوں کا کوئی لین دین نہیںباوجود اسکے آصفیہ دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناکر سیما آندھرا قائدین بحث کو طویل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی تلنگانہ زون رکن مسٹر راجندر ریڈی نے ایوان اسمبلی میںآصف جاہی دور حکومت کو زیر بحث لاکر ایوان اسمبلی کا وقت ضائع کرنے سیما آندھرا قائدین پر الزام عائد کیا اور کہاکہ شہر حیدرآباد کی ترقی قطب شاہی اور آصف جاہی حکمرانوں کی مرہون منت ہے جس کو کبھی فراموش نہیںکیا جائے گا۔مسٹر ستیش چندر‘ این وینو گوپال‘ جی کشن ریڈی‘ این کرشنا‘ اور پی روی نے بھی اس مذاکرے سے خطاب کیا۔ تلگو ماہنامہ دکن لینڈ کے تازہ شمارے کی بھی رسم اجرائی اس موقع پر انجام دی گئی۔