گنٹور۔ جنرل اسپتال ( جی جی ایچ) گنٹور میں ایک چونکا دینا والا واقعہ پیش آیا جس میں ڈاکٹرس سل فون کی روشنی میں اپریشن کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔نیو انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق جب ڈاکٹرپی وینکاماں نامی مریض کی سرجری کررہے تے اس وقت برقی منقطع ہوگئی۔
اس کی وجہہ سے ڈاکٹرس نے سل فون کی روشنی میں سرجری مکمل کی۔ وینکاماں فبروری7کے روز حادثے کاشکار ہوئی تھی۔
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ڈاکٹرس کو چہارشنبہ کے روز بھی اسی طرح کی صورتحال کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ سرجری کے دوران برقی منقطع ہوگئی تھی اور سرجیکل ڈرل مشین بند ہوگیا تھا۔
تاہم ڈاکٹرس نے مریض کو ارتھاپیڈک وارڈ میں منتقل کرنے کے بعد سرجری کا عمل پورا کیاتھا۔واقعہ کے بعد جی جی ایچ سپریڈنٹ مسٹر ڈی ایس راجو نائیڈو نے کہاکہ اپریشن کے دوران برقی ٹرپ ہونے کی وجہہ سے لائٹ بند ہوگئی تھی۔ اس طرح کے حالات کچھ منٹوں کے لئے ہی تھے۔