وجئے واڑہ ۔10نومبر ( پی ٹی آئی) وجئے واڑہ پولیس کمشنر اے بی وینکٹیشور راؤ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس شہر کے حدود میں واقع سیل فونس ٹاورس کے تابکاری اثرات مرکزی حکومت کی طرف سے مقررہ حدود سے بہت کم ہے۔ چند شکایات موصول ہونے کے بعد وینکٹیشور راؤ نے ریاستی وزارت ٹیلی کام کے ڈپٹی ڈائرکٹرجنرل پی وی پورانکی سے تابکاری سطحوں کا جائزہ لینے کیلئے کہا تھا ۔