سیلاب کی وجہ سے جموں و کشمیر سے عازمین حج پرواز ملتوی کردی گئی

سرینگر 4 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جموں و کشمیر نے ریاست میں مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے تین دن کیلئے حج پروازوں کو ملتوی کردیا ہے ۔ وزیر حج و اوقاف پیرزادہ محمد سعید نے کہا کہ مسلسل بارش اور سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاست سے پانچ تا 7 ستمبر حج پروازیں ملتوی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروازوں کی نئی تواریخ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔ وزیر موصوف نے صورتحال کا جائزہ لینے حج ہاوز کا دورہ کیا کیونکہ یہاں بھی پانی جمع ہوگیا تھا ۔