سیلاب میں 90 افراد ہلاک

کٹھمنڈو۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ دو ماہ کے دوران تقریباً 90 افراد نیپال میں آئے زبردست سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ شدید بارش کا سلسلہ صرف دو روز قبل ہی کم ہوا ہے۔ پارلیمنٹ میں کل پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 117 مکانات، 4 پل، 5 سسپنشن پل اور ایک اسکول سیلاب میں تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 90 افراد کی ہلاکت کی توثیق ہوچکی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ بام دیو گوتم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان تپل جنگ اور کاسکی ڈسٹرکٹس میں ہوا ہے۔