گوہاٹی ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر آسام سرباندا سونوال نے آج کابینی وزراء کو ہدایت دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں اور جاریہ امداد و بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کریں جب کہ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کو کل 3 یوم کے لیے ملتوی کردیا گیا تاکہ ارکان اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں میں متاثرین کی امداد اور باز آبادکاری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ سیلاب کی لہروں میں آج مزید 3 افراد فوت ہوگئے ۔