سیلاب زدہ گجرات کے مندروں کی مسلمانوں کی جانب سے صفائی

احمدآباد ۔ 2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ایک رنگارنگ تمدنوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے ۔ اتنے اختلافات کے باوجود عوام کو یقین ہے کہ ہم سب ایک ہیں ۔چنانچہ اس کی ہزاروں مثالیں دستیاب ہیں کہ عالم انسانیت ایک ہی ہے ۔ ٹائمس آف انڈیا کے ریکارڈ کے بموجب بعض لوگ جو اپنی زندگیاں معمول کے مطابق کرنے کے خواہشمند تھے ایک دوسرے سے مدد طلب کررہے ہیں اور فراخدلی سے عوام ایک دوسرے کی مدد بھی کررہے ہیں ۔ محمد رفیق میمن نے جو جے یو ایچ سے تعلق رکھتے ہیں کہا کہ سیلاب زدہ گجرات کے کئی مندر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔ چنانچہ مسلم بھائی روزآنہ 8گھنٹے ان مندروں کی صفائی میں شرکت کررہے ہیں ۔ ان میں لارڈ گنپتی کا مندر بھی جو انتہائی مشہور ہے دیگر تین مندروں کے ساتھ شامل ہیں۔