نئی دہلی۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب زدہ ریاستوں، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں کے 26 ہزار 400 سے زیادہ افراد کو قومی آفات سماوی ردعمل فورس نے بچالیا ہے۔ وہ مختلف ریاستوں میں جہاں موسدلادھار بارش جاری ہے، پھیل گئی اور ڈی آئی جی رتبہ کے دو عہدیدار بہار اور یو پی میں سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تاحال 26,400 افراد کا سیلاب کے لحاظ مخدوش علاقوں سے محفوظ علاقوں کو منتقلی عمل میں آئی ہے۔ بچائو کارروائی کے علاوہ 9,100 سے زیادہ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں میں طبی امداد بھی پہنچائی گئی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم سکم میں اسی قسم کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب زدہ ریاستوں کو بچائو یا راحت رسانی کیلئے بھرپور امداد کا تیقن دیا ہے۔