طرابلس ۔/24 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے سابق مقتول صدر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی کی جیل سے رہائی کے بعد ان کے حامی ان سے منظرعام پرآنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔گذشتہ روز لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں سیکڑوں افراد نے سیف قذافی کے منظرعام پرآنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیف قذافی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے تھے جن پرسابق صدر کے صاحبزادے سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روپوشی کے بجائے عوام الناس میں آئیں اور لوگوں سے بات کریں۔