سیف علی خان کی فلم فینٹم کا پوسٹرہالی ووڈ فلم ہوم فرنٹ کی کاپی

ممبئی -.بالی ووڈ نے ہالی ووڈ کی نقل کی روایت برقرار رکھی۔سیف علی خان کی فلم فینٹم کا پوسٹرہالی وڈ فلم ہوم فرنٹ کی کاپی نکلا۔فلم فینٹم کے پوسٹر میں سیف علی خان اور کترینہ کیف کوآنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے دکھایا گیا ہے ،اسی طرح کا پوسٹر 2013ء کی ہالی وڈ فلم ہوم فرنٹ کا بھی جاری ہوا تھا۔اس سے پہلے فلم را ون کا پوسٹر ہالی وڈ فلم بیٹ مین اور فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ کا پوسٹرہالی وڈ فلم لارڈز آف ڈاگ ٹاؤن کا چربہ تھا۔