پچھلی بار کلاکندی جیسی فلاپ فلم میں نظر آئے سیف علی خان اب بہت جلد اپنی کافی دنوں سے بن رہی اسٹاک مارکٹ تھیم تھرلر فلم بازار میں نظر آئیں گے جو 26 اکتوبر کو ریلیز کردی جائے گی۔ جسے گورو کے چاولہ نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ فلم میں چترانگدا سنگھ، رادھیکا آپٹے اور روہن مہرہ کے بھی اہم کردار ہے۔ اس فلم میں سیف علی خان ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گے ۔ اس فلم کا پوسٹر پہلے ہی ریلیز کردیا گیا ہے۔