سارا علی خان کی ڈبیو فلم کیدرناتھ ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم میں سارا کے کام کو دیکھ کر سب تعریف کررہے ہیں۔ یہاں تک کے کئی اسٹارس نے یہ فلم دیکھی اور سبھی کو سارا کا کام پسند آیا ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سارا کے ڈیڈ سیف علی خان نے یہ فلم نہیں دیکھی۔ اس کی وجہ جان کر آپ چونک جائیں گے۔ دراصل بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سیف نے ابھی تک سارا کی فلم نہیں دیکھی ہے جبکہ فلم کے ڈائرکٹر ابھیشک کپور نے سیف کو اس فلم کی اسکریننگ کے لئے مدعو بھی کیا تھا۔ امرتیا سنگھ نے تو بیٹی کی فلم دیکھنے آئیں لیکن سیف نہیں آئے اتنا ہی نہیں کرینہ کے بولنے کے بعد بھی انہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی۔ ذرائع کے مطابق سیف نے یہ فلم نہیں دیکھی ہے کیونکہ وہ نروس ہیں۔ بیٹی کی اس فلم کو لے کر حال ہی میں جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہاں میں نے فلم نہیں دیکھی ہے۔