حیدرآباد /2 دسمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی سیل محمد خواجہ فخر الدین نے سید فاروق پاشاہ قادری کو ترجمان نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ سید فاروق ماضی میں گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیتی سیل کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیتی سیل کا ترجمان نامزد کرنے پر صدر آل انڈیا کانگریس اقلیتی سیل خورشید احمد سعید، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک، قائد اپوزیشن اسمبلی کے جانا ریڈی، قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر اور محمد خواجہ فخر الدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انھیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، اسے بخوبی نبھانے کا عزم ظاہر کیا۔