سرینگر ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے علحدگی پسند قائدین سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کردیا گیا اور لال چوک تک مارچ کی اپیل کے پیش نظر سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ۔ عہدیداروں نے کہاکہ پولیس نے حیدرپورہ میں گیلانی کی رہائش گاہ مدور نسیم باغ میں عمر فاروق کی رہائش گاہ پہونچکر انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر پر نظر بند رکھنے حکومت جموں و کشمیرکے فیصلے سے واقف کروایا ۔