نئی دہلی ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حریت کانفرنس کے عقابی فطرت قائد سید علی شاہ گیلانی کا پاسپورٹ معطل کردیا گیا ہے تاکہ انہیں نیویارک روانہ ہونے سے روک دیا جائے جہاں وہ ایک تقریب میں امکان تھا کہ مخالف ہند تقریر کریں گے۔ حکومت کی کارروائی ان اطلاعات کے پس منظر میں اہمیت رکھتی ہیکہ سخت گیر حریت کانفرنس کے قائد تنظیم اسلامی تعاون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جو 27 ستمبر کو مقرر ہے، جانے والے تھے۔ 85 سالہ پاکستان حامی قائد کو 9 ماہ کیلئے جاریہ سال جولائی میں پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا تاکہ وہ جدہ میں اپنی علیل دختر فریدہ سے ملاقات کرسکیں۔