نئی دہلی ۔یکم مئی (ای میل)حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک نے اپنی فتوحات کی فہرست میں ایک اور کامیابی کا اضافہ کردیا ہے جیسا کہ نئی دہلی کے تلکوتارہ انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ 13 ویں کوٹوکا کپ آل انڈیا کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ 29 اور 30 اپریل کو منعقدہ اس دو روزہ قومی چمپئن شپ میں حیدرآبادی چمپئن فلک نے فیمیل سینئر انڈیویژول مقابلوں میں تلنگانہ کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ حیدرآبادی کراٹیکاز اس وقت کوچ محمد شفیع کی نگرانی میں ٹریننگ انجام دے رہی ہیں۔ مذکورہ چمپئن شپ آل انڈیا انٹرنیشنل کراٹے فیڈریشن اور کائی کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے اتھلیٹس نے شرکت کی۔