ممبئی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) داؤدی بوہرہ طبقہ کے 53 ویں داعی سیدنا خزیمہ قطب الدین کی نماز جنازہ دارالسکینہ تھانے میں /4 رجب 1437 ھ کو ادا کی جائے گی اور تدفین سیدنا نور محمد نورالدین کے عرس شریف کے اختتام کے بعد عمل میں آئے گی ۔ تدفین کے بعد سیدنا ختم قرآن اور صدق اللہ مجلس کی صدارت کریں گے ۔