سیاہ ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کی عدالت میں طلبی

جودھپور۔/17اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) فلمی ادکار سلمان خاں کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں 23 اپریل کو حاضری کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ 1998 میں سیاہ ہرن کے شکار میں غیر قانونی اسلحہ کے استعمال سے متعلق کیس میں بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ انوپم بجلانی نے آج آرمس ایکٹ کیس میں فارنسک لیاب سے وابستہ4گواہوں پر جراح کی تکمیل کے بعد وکیل دفاع سے کہا کہ عدالت میں سلمان خاں کی خاصری کو یقینی بنایا جائے۔ استغاثہ کے4گواہوں پر جراح کا عمل 13اپریل کو شروع ہوا تھا ۔