سیاہ ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کو سپریم کورٹ کی نوٹس

نئی دہلی ۔ 9 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کو سیاہ ہرن کے غیر قانونی شکار معاملہ میں ایک نوٹس جاری کی ہے ۔ یہ حکمنامہ راجستھان حکومت کی جانب سے ہاکی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کرنے کے بعد جاری ہوا جہاں سلمان خان کی گرفتاری پر التواء کی خواہش ظاہر کی گئی تھی ۔ فاضل عدالت نے سلمان خان کو عدالت میں اپنا جواب داخل کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہے کہ سلمان خان ، سیف علی خان ، نیلم ، تبو اور سونالی بیندرے کے خلاف سیاہ ہرنوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث ہونے پر شکایت درج کروائی گئی تھی جو انہوں نے جودھپور کے موضع کنکانی میں اکتوبر 1998 ء میں دو ہرنوں کا غیر قانونی شکار کیا تھا۔