داخل کرنے کیلئے دہلی ہائیکورٹ کی ای سی کو ہدایت
نئی دہلی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج الیکشن کمیشن کو ایک حلف نامہ داخل کرنے کیلئے کہا جس میں سیاسی پارٹیوں کے اخراجات کے سلسلہ میں رہنمایانہ ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے وضاحت کریں ۔ جسٹس راجندر مینن اور جسٹس اے جے بھیمانی پر مشتمل بنچ نے آج رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ پُل پیانل دستاویز فراہم کرے ورنہ عدالت کے خلاف حکم نامہ جاری کرے گی ۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ گذشتہ پانچ سال سے زیرالتواء ہے اور الیکشن کمیشن کو فبروری میں ایک حلفنامہ داخل کر نے کو کہا گیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔ درخواست گذار پارٹی این جی او اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ اروند نگم نے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ اکثر سیاسی پارٹیاں آمدنی سرٹیفیکٹ داخل کرنے کے بجائے اس سے مستثنیٰ چاہتی ہیں ۔