سیاسی پارٹیوں کی جانب سے SMS کے بیجا استعمال پر پابندی

حیدرآباد۔ 28 مارچ (آئی این این) الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات سے قبل تلنگانہ میں 11 اپریل کو مقررہ پہلے مرحلے کی رائے دہی کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران ایس ایم ایس کے بے جا استعمال کو روکنے کی ہدایات جاری کئے۔ اس ضمن میں تلنگانہ پولیس نے دفتر چیف الیکٹورل آفیسر کیساتھ تعاون کرتے ہوئے خصوصی موبائیل نمبر 9490617523 مختص کیا ہے جس پر عوام شکایات درج کراسکتے ہیں۔ کئی عوامی گوشوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں ان چاہے ایس ایم ایس وصول ہورہے ہیں۔